گورنر پنجاب کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد، خاندان سے اظہار تعزیت
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد ہوئی۔
سردار سلیم حیدر خان نے شہید کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے کہا کیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ہمیں کیپٹن محمد علی قریشی کی ملک کے لئے دی گئی قربانی پر فخر ہے، ایسے بیٹے قوم کے ہیرو ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا قوم مسلح افواج اور ان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، مسلح افواج ملک کو ہمیشہ کے لئے دہشتگردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوں گی، شہداء کے خاندانوں کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہید کا خاندان کسی بھی وقت میرے سے رابطہ کر سکتا ہے۔