اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیرالمپکس: حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہورنیوز) قومی اتھلیٹ حیدر علی نے پیراولمپکس 2024 کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں برونز میڈل جیت لیا۔

پیرس میں جاری پیراولمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 میٹر کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی، پیراولمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تاہم وہ ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52.54 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔یہ حیدر علی کا پیراولمپکس میں چوتھا میڈل ہے، انہوں نے اس سے قبل ٹوکیو پیراولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے