اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے سکواڈز اور کپتانوں کا اعلان

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کے کپتانوں اور عارضی سکواڈز کا اعلان کر دیا۔

کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹورز کی جانب سے کیا گیا ہے، مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (سٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہوں گے۔

ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی لائنز، شاداب خان پینتھرز کی قیادت کریں گے، سٹالینز کی کمان محمد حارث کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ وولوز کی قیادت کے فرائض محمد رضوان نبھائیں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے، 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، صرف 16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کا میچ صبح 9:30 بجے شروع ہو گا۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ مصباح الحق کی وولوز اور ثقلین مشتاق کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہو گا، ایونٹ کا فائنل میچ 29 ستمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

بورڈ نے پانچوں ٹیموں کے عارضی سکواڈز کا بھی اعلان کر دیا ہے، ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹیم کے مینٹورز  نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا  جو پی سی بی  نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔

 

ڈولفنز سکواڈ

 

لائنز سکواڈ

 

پینتھرز سکواڈ

 

سٹالینز سکواڈ

 

وولوز سکواڈ

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے