اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر متعلقہ بینچ سے رجوع کی ہدایت

06 Sep 2024
06 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر متعلقہ بینچ سے رجوع کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

رجسٹرار آفس نے پرنسپل سیٹ پر درخواست دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس نوعیت کی درخواست راولپنڈی بینچ میں دائر ہو سکتی ہے۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ میری درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نہیں بلکہ آئی جی جیل خانہ جات فریق ہیں۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ بینچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے