اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رمیز راجہ نے بنگلا دیش کیخلاف شرمناک شکست پر شان مسعود کو آڑے ہاتھوں لے لیا

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست پرتنقید کی توپوں کا رخ کپتان شان مسعود کی جانب کر دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف تاریخی ہزیمت کے ذمہ دار شان مسعود ہیں، اِن سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔ بنگلادیشی بلےبازوں کو دیکھ کر شان مسعود نے اپنا باولنگ اٹیک چُنا، فٹنس کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہی پلئینگ الیون تشکیل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محض 4، 4 روز میں دونوں ٹیسٹ میچز ہارا، وہ بھی کمزور ٹیم کیخلاف! ابھی انگلینڈ کی ٹیم آنے والی ہے کیا مداح ہاری ہوئی ٹیم کے میچز دیکھنے آئیں گے؟رمیز راجہ نے کہا کہ میدان میں ٹیم کو لڑوانا کپتان کی ذمہ دار ہوتی ہے،میں مانتا ہوں وہ نوجوان کپتان ہیں لیکن انہوں نے کئی مقامات پر کپتانی میں کوتاہیاں کی ہیں، شان مسعود کی خود کی پرفارمنس بھی نہیں ہورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے