اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جا رہا ہے

05 Sep 2024
05 Sep 2024

(رطابہ عروس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 ستمبر کو ’چیرٹی کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات، سیمینارز، واکس اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

2013 سے دنیا بھر میں ورلڈ چیرٹی ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو پیسہ اور وقت عطیہ کرنے، خیراتی کام انجام دینے اور دیگر رفاہی کاموں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

صدقہ و خیرات اور سخاوت یا انسانی ہمدردی کے تحت مالی طور پر کی جانے والی امداد چیرٹی کہلاتی ہے، مسلمانوں کو عطیات دینے، زکوٰۃ، صدقہ و خیرات کرنے کا حکم ہے تاکہ معاشرے میں معاشی پریشانی کا شکار، مصیبت زدہ، بے گھر اور بے سہارا افراد کی مدد ہو سکے۔

فلاحی ادارے چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اتنے فلاح و بہبود کے کاموں کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں، ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں نظام ہونا چاہئے۔

فلاحی اداروں میں خدمات انجام دینے والے کہتے ہیں کہ معاشی طور پر پریشان اور بے سہارا لوگوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے