04 Sep 2024
(لاہورنیوز) چیمپئنز کپ کیلئے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ جاری، آج پنجاب سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مزید 6 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد اخلاق،زمیز،علی زریاب،نعمان علی اور سعد نسیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کیے گئے، تمام کھلاڑیوں سے بنچ پل، بنچ پریس، سکن فولڈ، اسکواٹ اور لانگ جمپ لگوائے گئے۔کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے پنجاب سٹیڈیم میں دوکلو میٹر کی رننگ بھی کی، کھلاڑیوں سے 10 سیکنڈ میں 3 رنزمکمل کرنے کیلئے بھی رننگ کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑیوں کو چیمپئنز کپ کیلئے کنٹریکٹ دیا جائیگا۔