اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہم سب کی ایک خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو، سابق کپتان سرفرازاحمد

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم سب کی ایک خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو،کوشش ہے ہم 5 مینٹور مل کر پاکستان کرکٹ کیلئے کام کریں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں ڈیڑھ سو کھلاڑی بتا دیئے گئے تھے، ہم نے ان میں سے خود سلیکشن کی ہے، ڈومیسٹک کوچز کے ساتھ بیٹھ کر کام کیا ہے، ہمارے پاس انڈر 19، ڈومیسٹک اور دیگر کھلاڑی بھی ہیں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پلیئرز کی مکمل ڈویلپمنٹ کر کے آگے لایا جائے گا، وقت آنے پر ساری چیزیں کلیئر ہو جاتی ہیں، مجھے ابھی لگتا ہے کہ میں مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں، جب لگے گا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی جائے تو چھوڑ دوں گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سب کی یہی خواہش ہے پاکستان کی کرکٹ بہتر ہو، ٹیلنٹ کو تلاش کرنا پڑتا ہے، آخری تین سال میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو لے کر آئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ چیمپئن کپ کیلئے بیٹھا ہوں، کھلاڑیوں پر برا وقت بھی آتا ہے اور اچھا بھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے