اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

44 مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہور نیوز ) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 44 مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی معاملات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنیبہ کی ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرانے والی فیڈریشنز کی فنڈنگ روکی جاسکتی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ خط میں بورڈ نے تمام سپورٹس فیڈریشنز سے مالی معاملات کی تفصیلات طلب کی ہیں، ان تفصیلات میں گزشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور بینک سٹیٹمنٹس 15 ستمبر 2024 تک جمع کرائیں، فیڈریشنز کو 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مکمل آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں جن کی تصدیق تسلیم شدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم سے کرانا لازمی ہوگی۔

خط کے مطابق فیڈریشنز کو 1 جنوری 2023 سے 31 اگست 2024 تک کی مدت کے تمام بینک اکاؤنٹس کے تصدیق شدہ سٹیٹمنٹس جمع کرانےکو بھی کہا گیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز پر واضح کیا ہےکہ دستاویزات کی عدم فراہمی کی صورت میں فیڈریشنز کی مستقبل کی مالی معاونت روکی جاسکتی ہے، کارروائی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ فنڈز کا درست استعمال ہو اور اس کا فائدہ ان کھلاڑیوں کو پہنچے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے