04 Sep 2024
(لاہورنیوز) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جو سرجری چیئرمین پی سی بی نے کرنی تھی وہ بنگلا دیش کی ٹیم نے کردی۔
سابق کرکٹر کامران اکمل’دنیا نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ ہے، کھلاڑی آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہیں، میں نے اس سے بری کرکٹ آج تک نہیں دیکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2015ء سے ایسا ہو رہا ہے، اب کون پوچھے گا؟ یہ سارا قصور ٹیم مینجمنٹ کا ہے۔