اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ثقلین مشتاق چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے پینتھرز کے مینٹور مقرر

04 Sep 2024
04 Sep 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کے لیجنڈری سپنر ثقلین مشتاق چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کے مینٹور مقرر ہوگئے۔

ثقلین مشتاق نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک اور موقع دیا گیا ہے، میں بہت پُرجوش اور متحرک ہوں، دعاگو ہوں اچھا کام کرسکوں اور کرکٹ کو اچھے سے اچھا کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہر جگہ ہوتے ہیں، ہم چیلنجز سے گزر چکے ہیں، ہمارے پاس تجربہ ہے ہم ان چیلنجز سے بھی گزریں گے، تینوں فارمیٹ میں ٹیم کو بہترین ٹیم بنانے کے لیے پُرامید ہیں، ہم درست سمت میں کام کرکے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالیں گے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ سب کچھ درست کرنے کےلیے وقت لگے گا، راتوں رات سب کچھ نہیں ہوتا، وقت چاہیے ہوگا، ہم سب مینٹورز آپس میں مشاورت کر رہے ہیں کہ ان لڑکوں کو کیسے تیار کرنا ہے؟ ہم نے مل کر کام کرنا ہے سب کھلاڑیوں کو مانیٹر کرنا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے