اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا، دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے: وزیراعظم

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر محنت کر رہے ہیں، اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آ گئی، مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو ہا ہے، وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو ستائش پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دن رات ایک کر کے حالات بدل دیئے، پاکستان کے کروڑوں لوگ بہت قابل ہیں، یہاں کسی چیز کی کمی نہیں، معدنیات، قدرتی وسائل ہیں، حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، ملک کو تیزی سے آگے  لے کر جانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق لوازمات کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ سفر کٹھن اور مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پورا یقین ہے اپنی منزل تک پہنچیں گے، اپنے اہداف پر فوکس رہنا ہو گا، عملی بصیرت پر ہماری کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہئے، روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں سمگلنگ کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔

کابینہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے