اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف نے پی ٹی آئی کو کسی قسم کے مذاکرات کی پیشکش نہیں کی: عرفان صدیقی

03 Sep 2024
03 Sep 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، نواز شریف نے پی ٹی آئی کو کسی قسم کے مذاکرات کی دعوت دی اور نہ ہی پیشکش کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد نواز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنے کی بات کی، معاشی استحکام کیلئے خیبرپختونخوا حکومت سے بات کریں گے، آئین میں ججز کی تعداد بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تجویز کا سیاسی مذاکرات کی جانب کوئی اشارہ نہیں تھا، پی ٹی آئی کٹی پتنگ کی طرح گھوم رہی ہے، مذاکرات کیلئے جو فضا اور ماحول چاہئے وہ ابھی نہیں ہے، پی ٹی آئی مذاکرات نہیں صرف رعایتیں چاہتی ہے۔

عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت جو فیصلے کرے گی خیبرپختونخوا کی حکومت اس کا حصہ ہو گی، انہیں آنا چاہئے اور اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف 9 مئی واقعات کی لٹکتی ہوئی تلوار کو دیکھ کر کبھی ادھر مذاکرات کی بات کرتی ہے اور کبھی ادھر مذاکرات کی بات کرتی ہے، 2022ء میں جب الیکشن طے کر لئے تھے تو ان کی ٹیم نے بھی ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن طے کئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کریں گے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم  نے کہا کہ ہم الیکشن کی بات کر کے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کوئی بھی ضمانت نہیں دے سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے