اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے، وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی  خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے۔

نیب پراسیکیوٹر  نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہو سکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں، نیب پراسیکیوٹر  نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی تاہم عدالت ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے