اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی

02 Sep 2024
02 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کے جوانوں نے ہمت کے ساتھ 14 خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا، رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کو پولیس نے دندان شکن جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دلیری کو سراہتا ہوں، خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے