اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

علی اسد کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا معاملہ،ریسلر پر 4 سالہ پابندی عائد

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر کامن ویلیتھ گیمز کے برانز میڈلسٹ پاکستانی ریسلر علی اسد پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق علی اسد پر کامن ویلیتھ گیمز برمنگھم میں قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 4 سال تک کسی قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔پاکستان نے 2022 میں برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں ایک گولڈ سمیت 8 میڈلز اپنے نام کیے تھے۔

ریسلنگ میں علی اسد نے 57 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی حریف کو 55 سکینڈز میں ہراکر برانز میڈل جیتا تھا۔علی اسد کا یورن سمپل 6 اگست 2022 کو لیا گیاتھا۔ 25 ستمبر 2022 کو ٹیسٹ پازٹیو آنے پر معطل کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے اپیل اور بی سمپل ٹیسٹ کا موقع دیا گیا تھا تاہم ریسلر کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر اب انہیں 4 سال کی براہ راست پابندی لگادی گئی ہے۔علی اسد نے ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے قوت بخش ادویات استعمال نہیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے