اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عفان وحید نے سدرہ نیازی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار عفان وحید نے ساتھی اداکارہ اور دوست سدرہ نیازی سے اپنے تعلقات پر وضاحت کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق بھی خاموشی توڑ دی۔

عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سدرہ نیازی سے تعلقات سمیت سوشل میڈیا پر اپنے غیر متحرک ہونے پر بھی کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ یا کمنٹس کرتے ہیں جس سے وہ وائرل ہوں اور خبروں میں رہیں۔

ان کے مطابق شاید ان کا تعلق جنریشن ’زی‘ یعنی نئی نسل سے نہیں ہے اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہیں۔

جب ان سے اداکارہ سدرہ نیازی سے متعلق تعلقات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کے درمیان کافی پرانی دوستی ہے جبکہ دونوں کے درمیان خاندانی تعلقات بھی ہیں۔

ان کے مطابق وہ اور سدرہ نیازی خاندانی دوست ہیں، وہ پہلے بھی اس طرح ملتے رہتے تھے لیکن لوگوں نے اب اس پر توجہ دی ہے۔

عفان وحید نے واضح کیا کہ ان کی اور سدرہ نیازی کی دوستی اور تعلقات میں میڈیا کی کوئی مداخلت نہیں، وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بہت سارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عفان وحید اور سدرہ نیازی شادی کرنے جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے واضح طور پر نفی میں جواب دیا، اداکار نے سدرہ نیازی سے شادی کی بات پر واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے