اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے 'حادثہ'، ہجوم نے اداکارہ کا فون چھین لیا

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انجلین ملک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے اُنہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کی گاڑی کے اردگرد رکشا اور دیگر گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر اداکارہ انجلین ملک سے اُن کا موبائل فون چھین لیتا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی بلکہ یہاں ہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل فون واپس کریں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، اداکارہ نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ابھی تک انجلین ملک نے اس حادثے اور وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے