اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کی حکمت عملی تیار

31 Aug 2024
31 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیصل آباد میں شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کروانے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اکتوبر میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا ایک ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں کروانے کی تیاری کر لی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد کو دینے کا ابتدائی پلان تیارکر لیا گیا جس کے تحت پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم، دوسرا ٹیسٹ میچ فیصل آباد اور تیسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کروانے کی وجہ مستقبل میں فیصل آباد کو انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کی میزبانی دینا ہے جبکہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے