اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی کو بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کرنے پر احمد شہزاد بول اٹھے

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پراحمد شہزاد نے  سلیکٹرز سے سوال پوچھا کہ پہلے آپ زمبابوے سے ہارے، پھر آئرلینڈ سے، ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت اور اب بنگلادیش سے ہارے تو اِن سب شکستوں کے ذمہ دار صرف شاہین آفریدی تھے؟احمد شہزاد نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا واحد ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام شکستوں پر باقی کھلاڑیوں کو بھی سامنے لایا جائے جن کی وجہ سے پاکستان کو شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا، شاہین کو ہٹایا ٹھیک ہے لیکن دیگر پلئیر کو کیوں چھوڑ دیا گیا؟ انکی پرفارمنس کا سوال کون کرے گا؟۔

دوسری جانب احمد شہزاد نے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بابراعظم کی حالیہ کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق کی گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی، 25 میچوں کے بعد صائم ایوب کی پرفارمنس، بابراعظم کی آخری 14 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے