اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی انڈر 18 بیس بال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی انڈر18 بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔

چیمپئن شپ 30 اگست سے 9 ستمبر تک چائنیز تائی پے میں شیڈول ہے، 34 رکنی دستے نے آج شب ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنیز تائی پے روانہ ہونا تھا۔پی ایس بی نے قومی انڈر18 بیس بال کے دستے کو شرکت کا اجازت نامہ (این او سی ) جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ایف آئی اے حکام سے ایونٹ میں شرکت کی کوشش کےلیے روانہ ہونے کی صورت میں ایکشن لینے کی درخواست کردی۔

پی ایس بی نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ دستہ جعلی وجوہات کی بنیاد پر روانگی کی کوشش کرسکتا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ دستے کی کسی ایک رکن کی بھی روانگی کی کوشش کو روکا جائے۔دوسری طرف سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا کہ ہماری تمام تر روانگی کے لئے بکنگ ہوچکی تھی، ہمیں ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے