اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم کا باب بند، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں: بیرسٹر علی ظفر

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا باب بند ہوچکا ہے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر سید علی ظفر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، تحریک انصاف کے ارکان بھی حکومت کے ساتھ ملکر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے، حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو چیلنج کریں گے، کسی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے، جوڈیشل سسٹم میں ترامیم ہونی چاہئیں لیکن حکومت صبر وتحمل سے کام نہیں لے رہی۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہان نے سارا کچہ چٹھا کھول دیا، بانی پی ٹی بری ہوں گے، آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر عمران خان ہی ہوں گے، ن لیگ نے سازشیں شروع کردی ہیں، ڈیلی میل کی سٹوری پر افسوس ہوا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے