اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیل انتظامیہ کی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید

30 Aug 2024
30 Aug 2024

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں سہولتیں واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں، انہیں 2 مشقتی دیئے گئے ہیں جو دن کے اوقات میں دستیاب ہوتے ہیں، عمران خان کی سکیورٹی اور صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیا جاتا ہے، انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے، ان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے، انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔

جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بطور سابق وزیراعظم جیل مینول کے تحت بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، عمران خان کو ہفتے میں 2 دفعہ فیملی، وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے، جیل میں سماعت کے موقع پر بھی وہ ملاقاتیں کرتے ہیں، انہیں ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے