(لاہورنیوز) سندھ حکومت نے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے شاہین شاہ آفریدی کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی تصدیق کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی جو پہلے ٹیسٹ کے بعد بیٹے کی پیدائش پر کراچی گئے تھے انہوں نے راولپنڈی میں سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
باولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کے حوالے سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی تاہم جیسن گلیسپی نے بتایا کہ عامرجمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے۔ہیڈ کوچ قومی ٹیسٹ ٹیم نے مسٹری سپنر کے حوالے سے بتایا کہ ابرار احمد کو 12 رکنی سکواڈ میں کنڈیشنرکو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی اور ٹیم میں کوئی سپن سپیشلسٹ باؤلر شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر قومی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔