اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کچے کے پولیس ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس ملازمین کا مورال بڑھانے کیلئے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خصوصی الاؤنس کی سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو موصول ہو گئی ہے، الاؤنس دینے کا حتمی فیصلہ محکمہ خزانہ پنجاب کرے گی، آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے ہارڈ ایریا الاونس دینے کی سمری ارسال کی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ حتمی منظوری کے بعد کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، حوالداروں کو الاؤنس دیا جائے، ہارڈ ایریا الاؤنس صرف درجہ چہارم اور انسپکٹرز تک کے ملازمین کو دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ارسال سمری میں رحیم یار خان اور راجن پور کے 1357 ملازمین کو الاؤنس دینے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے، کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین کو ہارڈ ایریا الاؤنس دینے پر 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی جانب سے 33 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے والے ملازمین مشکلات سے دو چار ہیں ، پنجاب رحیم یار خان میں 943 اور راجن پور میں 414 انسپکٹرز لیول کے ملازمین کو الاأنس دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے