اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم معاشی پلان کے تحت ترسیلات زر 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم معاشی پلان کے تحت ترسیلات زر 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سمیت یورپی ممالک میں 26 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی آئندہ ماہ ہو گی، 2034 تک ترسیلات 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر مقرر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ملٹری فورم ایس آئی ایف سی اووسیز کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات اور پروٹیکشن ملے گی، ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔

خلیجی ممالک سمیت یورپ سے ترسیلات زر کا ٹارگٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ترسیلات زر میں ہر سال 10 فیصد سے زائد اضافہ کیا جائے گا، سعودیہ، دبئی، قطر، انگلینڈ، نیویارک اور دیگر ممالک میں 26 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 6 اتاشی سعودیہ، 2 دبئی، 2 قطر اور باقی یورپین ممالک سمیت دیگر ممالک میں تعینات کئے جائیں گے، یورپی یونین تعاون سے سکلڈ لیبر بڑھانے کیلئے تکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ شروع کرائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے