اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش سے دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم میں 2 نئے کھلاڑی شامل

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے مسٹری سپنر ابرار احمد اور کامران غلام بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا اور وہ اسلام آباد کلب میں بنگلا دیش 'اے' کے خلاف 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے کھیل رہے تھے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد کراچی آئے تھے، انہوں نے بھی اب پنڈی میں دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

عامر جمال، جنہیں این سی اے میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کے لیے سکواڈ سے باہر کیا گیا تھا، انہیں بھی واپس بلا لیا گیا ہے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی خوش نہیں تھی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے