29 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی 2 برس کیلئے ایشین کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔
موجود سربراہ جے شاہ گذشتہ روز بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوچکے، وہ یکم دسمبر سے عالمی گورننگ باڈی میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔
جے شاہ جنوری میں دوسری مدت کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے اور ان کی دوسری مدت ایک برس کیلئے تھی، محسن نقوی کے صدر اے سی سی بننے کی پہلے ہی سے رپورٹس سامنے آچکیں تھیں۔
سال کے اختتام پر اے سی سی جنرل میٹنگ میں ان کے عہدے کی تصدیق ہوگی ، وہ 2 برس کیلئے ذمہ داری سنبھالیں گے۔