اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ، تاحیات پابندی عائد

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور فزیو نے مبینہ طور پر یورپ جاکر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرادی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئین رانا مجاہد علی نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی اور فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آئے، اطلاع ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا۔ مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن تینوں کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

رانا مجاہد علی  نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی۔ اطلاع کے مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے لہٰذا کانگریس کی منظوری سے تینوں کھلاڑیوں اور فزیو  وقاص پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے معاملے پر مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھیں گے، بیرون ملک جانے والے کھلاڑی اذلان شاہ کپ سے پہلے کراچی کے کیمپ کا حصہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے