اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر دوست سکیم، ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا: نعیم میر

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا۔

 

 

 

لاہور میں اپنے ایک بیان میں نعیم میرکا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں، فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہو جائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہو گا، آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرے گا، اس بینک اکاؤنٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے ریفنڈ ہو جائے گی۔

نعیم میرکا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا، آسان ٹیکس ریٹرن خود کار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا، ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم نے ملکر ہی اسے چلانا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے