28 Aug 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس91 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 5 ارب 93 کروڑ 8 لاکھ 53 ہزار 211 روپے مالیت کے 15 کروڑ 8 لاکھ 97 ہزار 916 شیئرز کا لین دین ہوا۔