28 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 244 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 7 ارب 80 کروڑ 26 لاکھ 87 ہزار 821 روپے مالیت کے 19 کروڑ 5 لاکھ 97 ہزار 406 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔