28 Aug 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں ڈینگی کے 31 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 313 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2، راولپنڈی سے 1 اور خوشاب سے 1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔