اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

3 لاکھ 62 ہزار سے زائد چالان عدالتوں میں جمع نہ ہو سکے، تفصیلی رپورٹ طلب

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد چالان عدالتوں میں جمع نہ ہو سکے، لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے پنجاب میں مقدمات کے چالان عدالتوں میں بروقت پیش نہ کرنے کے معاملے پر شہری عمران کی درخواست پر سماعت کی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ڈی آئی جی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 127مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہیں ہو سکے، 2017 سے لیکر جولائی 2024 تک پچاس لاکھ 31 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

سید فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 8 سال میں 42 لاکھ 96 ہزار 500 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع ہوئے، 3 لاکھ 72 ہزار 326 مقدمات کی اخراج رپورٹس مرتب ہوئیں۔

بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے مقدمات کے چالان عدالتوں میں بروقت پیش نہ کرنے کے معاملے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مقدمات کے چالانوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے