اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(لاہور نیوز/ ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا حکومت کے ساتھ معاہدہ ہونا ہے، کینیا حکومت کی جانب سے کسی حد تک رسائی دی گئی تھی جس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی گئی، جب وہ رپورٹ پبلک ہوئی تو کینیا حکومت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور رسائی ختم کر دی۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس کے بعد کینیا میں عام انتخابات ہو گئے اس کے بعد رپورٹ مکمل کی گئی، معاہدے کا تیار ڈرافٹ کابینہ نے منظور کر لیا ہے اب کینیا بھیجا جائے گا، ارشد شریف شہید کے معاملے میں دو پاکستانیوں کو انویسٹی گیٹ کیا گیا۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست جوڈیشل کمیشن سے متعلق ہے، جو معاہدہ ہوا ہے یا نہیں ہوا جو بھی ہے اس پر پاکستان کا کیا موقف ہے جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ تشکیل دیا جا چکا، کیس چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر پاکستان میں جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو کیا کینیا میں انویسٹی گیشن کر سکتے ہیں، کینیا کی اتھارٹیز تو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی پابند نہیں، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہو گا کینیا کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی مشکلات ہوں گی۔

عدالت نے دلائل کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے