اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا محسن نقوی پر طنزیہ وار

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔

حفیظ نے لکھا کہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے۔۔۔۔

بنگلادیش نے 12 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد 13ویں میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 10 وکٹوں کی کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کو تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان ٹیم کے حوالے سے لکھا کہ بدقسمتی سے، پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آنے والے میچ میں واپسی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے