اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلو اوور ریٹ: پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم

27 Aug 2024
27 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کیخلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس کم ہو گئے۔

آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو 6 اوورز کم ہونے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کو بھی سلو اوور ریٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس سے محروم کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، بنگلادیش کے تین اوورز کم پائے گئے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ تین پوائنٹس کم ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش پانچویں پوزیشن سے ساتویں نمبر پر آگیا، انگلینڈ چھٹے سے چوتھے نمبر پر جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

بنگلا دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، یہ پہلا موقع تھا جب بنگلا دیش نے پاکستان کو کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 13 ٹیسٹ میچز میں 12 پاکستان نے جیتے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا، دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک پنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے