27 Aug 2024
(لاہور نیوز) گلفشاں ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 3 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا ، زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی، جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی، ڈاکوؤں سے 3 پستول، دو موبائل فونز، 40 ہزار اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔