شہرکی خبریں
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
26 Aug 2024
26 Aug 2024
(لاہور نیوز) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے محکمہ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس دوران سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان تمام زائرین کی پرامن واپسی تک ڈیوٹی پر موجود رہیں، سکیورٹی پر مامور اہلکار خود بھی حفاظتی گیئر میں رہیں۔
کنٹرول روم میں صوبہ بھر کے 286 جلوسوں اور 400 مجالس کی مانیٹرنگ جاری ہے، صوبہ بھر میں انسٹال کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہے، تمام حساس اداروں کے نمائندگان مرکزی کنٹرول روم میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔