(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں ڈیوس روڈ ،شملہ پہاڑی، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ اور اطراف میں بارش ہوئی، ایم اے او کالج، ساندہ، اسلام پورہ، چوہان روڈ، سول سیکرٹریٹ، ضلع کچہری اور اطراف میں بھی بارش سےموسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی۔
اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، رنگ روڈ ، فیروز پور روڈ اور اطراف میں بھی بادل برس پڑے۔
ادھر لاہور میں ہونے والی تیز بارشوں نے واسا کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کی قلعی کھول دی، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ پر بھی شگاف پڑ گیا۔
مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن پر سڑک کے عین درمیان سے سیوریج لائن ٹوٹ گئی، مرکزی شاہراہ کے درمیان سے گزرنے والی سیوریج لائن ٹوٹنے سے سڑک پر شگاف پڑ گیا۔
واسا کی بوسیدہ سیوریج لائن کا کراؤن فیل ہونے کی وجہ سے سڑک میں شگاف پڑا، شگاف پڑنے سے مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔