اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا مینجمنٹ کمیٹی کی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے ردعمل

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نجم سیٹھی اور مینجمنٹ کمیٹی ممبران کی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے ردعمل جاری کردیا۔

پی سی بی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں نجم سیٹھی اور ان کے تین کمیٹی ممبران شکیل شیخ، ہارون رشید اور اعزاز سید کا آڈیٹ کیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نجم سیٹھی اور دیگر ممبران کو دی گئی ادائیگیاں پی سی بی قوانین کے مطابق ہیں، الاؤنسز حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دیئے گئے، نجم سیٹھی اور تین ممبران کو بغیر تنخواہ کام کرنے پر الاؤنسز دیے گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں حکومت کی مقرر کردہ 11 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر کی گئی تھیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میٹنگز کا جامع دستاویزی ثبوت اور تفصیلی ریکارڈ فراہم کیا ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ زیر بحث آڈٹ پیراز کو حتمی آڈٹ رپورٹ سے ہٹا دیا جائے گا، پی سی بی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے تیار کی جاتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے