اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نجم سیٹھی سمیت مینجمنٹ کمیٹی ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

26 Aug 2024
26 Aug 2024

(لاہور نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین اور تین کمیٹی ممبران کی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں نجم سیٹھی ،شکیل شیخ، ہارون رشید اور اعزاز سید سے الاؤنسز کی مد میں خرچ کیے گئے پیسے واپس لینے کا حکم جاری کردیا گیا، چاروں ممبران کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو غیر مجاز میٹنگ اور ڈیلی الاؤنسز کی مد میں 16 ملین روپے سے زائد خرچ کیے گئے، نجم سیٹھی، شکیل احمد شیخ، محمد ہارون رشید اور اعزاز سید کو 2022-23 کے مالی سال میں 16 ملین روپے کے میٹنگ اور ڈیلی الاؤنسز ادا کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو الاؤنس کی مد میں 46 لاکھ 60 ہزار سے زائد ادا کیے گئے، شکیل شیخ کو الاؤنس کی مد میں 42 لاکھ 60 روپے، سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کو الاؤنس کیلئے 35 لاکھ روپے جبکہ پی سی بی، بی او جی ممبر اعزاز سید کو الاؤنس کی مد میں 39 لاکھ 60 ہزار روپے دیئے گئے۔ 

دسمبر 2022 سے جون 2023 کے دوران بی او جی کی صرف پانچ میٹنگز منعقد ہوئیں، پی سی بی کے بی او جی ممبران کو شہر سے باہر سفر کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دس ہزار روپے دیئے جاتے ہیں، ملک سے باہر سفر کرنے پر پی سی بی کے بی او جی ممبران کو 300 ڈالر روانہ کیلئے ادا کیے جاتے ہیں جبکہ انگلینڈ جانے پر 400 ڈالر روزانہ کے ادا کیے جاتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے