25 Aug 2024
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل راولپنڈی تحصیل سٹی، کینٹ اور صدر کے علاقوں میں ہو گی، عام تعطیل چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر کی گئی ہے، ایمرجنسی اور ریلیف سے وابستہ محکمے اور ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چہلم جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جلوس کو سیف سٹی و ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے 3 ہزار افسران جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں تاہم کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس الرٹ ہے۔