اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کی داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا

25 Aug 2024
25 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویری کے عرس مبارک کے موقع پر مزار پر حاضری دی، چادر پوشی کی، پھول رکھے اور  ملک  کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی جبکہ مقبوضہ کشمیر  اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ  نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت داتا گنج بخش  ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ داتا گنج بخش ؒ کے 981 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے تاہم عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں کی جانب سے جوق در جوق شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے