25 Aug 2024
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں مسلح افراد نے فائرنگ سے 30 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں معمولی جھگڑے پر فیضان سمیت اس کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں قیصر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمی قیصر کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔