25 Aug 2024
(لاہور نیوز) سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کرتے ہوئے شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والے سنیچرز ڈھونڈ نکالے۔
سیف سٹی آفیسر نے سنیچرز کو حلیہ اور روٹس کے ذریعے ٹریس کیا، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان سنیچنگ کرنے سے پہلے اور بعد میں مختلف شاہراہوں پر پھرتے رہتے، ٹارگٹ نظر آنے پر سنیچرز شہریوں سے قیمتی موبائل چھین لیتے تھے۔
سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کئے، سیف سٹی کے فراہم کردہ شواہد پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کریں۔