24 Aug 2024
(لاہورنیوز)ایف آئی اے نے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اور خزانچی کو مبینہ کرپشن کیس میں طلب کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں عہدیداروں کو 12 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زیادہ مبینہ بدعنوانی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ12 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی لین دین نقدی کی شکل میں کیسے ہوئی،ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اور خزانچی 27 اگست کو ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مجموعی طور پر 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی کے مختلف کیسز میں تحقیقات کررہی ہے۔