23 Aug 2024
(ویب ڈیسک) شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنا کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دوران کارروائی اچھرہ قبرستان سے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کیا گیا، ملزمان اچھرہ و گردونواح میں ریکی کرتے اور موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 2 موبائلز، 21 ہزار نقدی اور پستول برآمد ہوئے ہیں، ملزمان چوری ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔