اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت جھگڑا، شیخ امتیاز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔

عدالت نے ایم پی اے شیخ امتیاز کو 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی اے شیخ امتیاز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزم کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نامزد تتیمہ بیان ہے، ملزم سے ڈنڈے سوٹے اور موبائل برآمد کرنا ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ 14 اکتوبر 2023 کو انہوں نے تتیمہ بیان میں نامزد کیا ، اس سے پہلے یہ ہائیکورٹ میں رپورٹ دے چکے ہیں کہ ملزم کی گرفتاری درکار نہیں ، کل امتیاز شیخ گھر سے نکل کر ٹھوکر نیاز بیگ کھڑے ہو کر فون کر رہے تھے کہ انہیں جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لیا،  ایک ایم پی اے  کی تذلیل کی گئی۔

عدالت نے ایم پی اے  شیخ امتیاز کو دس دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، شیخ امتیاز کو تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے