اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور کا سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے، اپنے دورے کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سبزی و پھلوں کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا، منڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سرکاری نرخوں کے لئے الیکٹرانک ریٹ لسٹ فعال نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر واسا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا منڈی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈسپوزل سٹیشن کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، منڈی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے سختی سے عمل کیا جائے، گراں فروشی کے خلاف فوری کارروائی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

سید موسیٰ رضا نے منڈی کے راستوں سے غیر قانونی تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے